اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کارکنوںکیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی میں بھی ٹی آئی کارکنوں ،مرکزی رہنماوں اور عہدیداروں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین عامر کیانی، غلام سرور خان، راجہ بشارت، سٹی صدر میاں عمران حیات، سٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ عثمان اور دیگر کی گرفتاری کے لیے رات گے چھاپے مارے گے لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی کے تمام قائدین گرفتاریوں سے بچنے کے لیے روپوش ہوچکے ہیں۔ ایک ہفتے سے جاری پولیس کریک ڈاون میں 33 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا جن کو بعد میں عدالتوں سے رہائی بھی مل چکی ہے۔
سلمان احمد بھی گرفتار۔ شاباش کوئی نہیں ڈرے گا۔ اس سے لوگوں میں نفرت پیدا ہوگی۔
pic.twitter.com/q3rWxdegdr— Imran Khan (@ImranRiazKhan) March 25, 2023