مردان ( نیوز ڈیسک) ملک بھر میں تین دن سے مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ، مردان میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ۔افسوسناک واقعہ مردان کے علاقے شیر گڑھ میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرگئی ، ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ایمبولینس،میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی ابتدائی طبی امداد فراہم کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
