اہم خبریں

جلتاآئل ٹینکر آبادی سے دور لے جانیوالے ڈرائیورفیصل بلوچ کو تمغہ شجاعت مل گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں قومی سول اعزازات کی تقریب کے دوران کوئٹہ کے رہائشی فیصل بلوچ کو تمغہ شجاعت دیا گیا۔کوئٹہ میں اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی شہریوں کی زندگی بچانے والے آئل ٹینکر ڈرائیور فیصل بلوچ کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ شجاعت سے نوازا دیا۔فیصل بلوچ کو بہادری پر تمغہ شجاعت سے نوازا گیا، وہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر گزشتہ سال جلتے ہوئے ٹینکر کو تین کلومیٹر سے زائد فاصلے پرآبادی سے دور لے گئے اور کئی افراد کی قیمتیں جانیں بچالیں تھیں۔ٹرک ڈرائیور فیصل بلوچ کا اعلیٰ قومی و سول اعزاز ملنے پر اظہار تشکر۔

متعلقہ خبریں