لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ، گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ کسان پریشان جبکہ موسم ٹھنڈا ہونے سے روزے دار خوش۔ واضح رہے کہ اوچ شریف ،وہاڑی ، جہانیاں، راجن پور اور ظاہرپیر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث موسم تو خوشگوار ہو ا لیکن نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی بھی معطل ہو گئی۔ دوسری طرف احمد پورشرقیہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے بجلی کا نظام درہم برھم ہوا ،بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہوئے ، بارش کے باعث گندم کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا مہنگائی کے مارے کاشتکاروں نے کہا کہ اس طرح سے فصل متاثر اور پیداوار بھی کم ہوتی ہے ۔
