راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی والی بال میچ کے دوران کھلاڑیوں میں فائرنگ ایک کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ دو مقامی ٹیموں کے درمیان فلڈ لائٹ والی بال میچ کھیلا جارہا تھا، میچ کے دوران معمولی تلخ کلامی پر عابد اور اعجاز نے دوسری ٹیم پر فائرنگ کردی، جس سے مقامی کھلاڑی جنید موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ناصر شدید زخمی ہوا۔ فائرنگ کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے سمبل میں والی بال میچ کے دوران پیش آیا، ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر محمد نبیل نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کیا۔