اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے لندن میں لڑکیوں کی تعلیم کے بارے میں برطانیہ کی خصوصی مندوب ایم پی ہیلن گرانٹ سے ملاقات کی۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایم پی ہیلن گرانٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات نتیجہ خیز رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں تعاون کا جائزہ لیا گیا اور گرلز کالجوں کو بہترین مرکز بنانے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔