لاہور(نیوز ڈیسک) آج ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے یوم پاکستان کی مناسبت سے سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا ، شرکا ء نے ہمت و جرات کی لازوال داستان رقم کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ واضح رہے کہ 23 مارچ 1940 کو آج کے ہی دن برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا ۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے دی گئی ، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ۔ ملک و قوم کی سلامتی اوراستحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
