اہم خبریں

آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں ، غریب کیلئے فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ اس پرآئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں ، غریب کیلئے فیول سستا کر رہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے وزیراعظم پیٹرولیم ریلیف پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کم آمدن والوں کیلئے پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر تک ریلیف دیں گے ، اس پروگرام پر آئی ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا، اس پروگرام سے 2 کروڑ 14 لاکھ موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں فائدہ اٹھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے ماہانہ 461 ملین لیٹر فیول استعمال ہو گا ، اس کا تخمینہ لگا لیا گیا۔

متعلقہ خبریں