اہم خبریں

اکتوبر تک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے، عمران خان کا انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اکتوبر تک پنجاب کےانتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،آج ہر کسی کو اِس امید کےساتھ کہ یہ دستور کا تحفّظ کریں گے۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ہم صوبائی اسمبلیاں اس امید پرتحلیل کیں کہ 90 روز میں انتخابات کروائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ اور قانونی برادری کی پُشت پرکھڑا ہونا ہوگا، کیونکہ آئین پر یہ سنگین حملہ اگر آج قبول کر لیاجاتا ہے تو پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا خون ہو جائے گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نےیہ قدم فسطائیوں کےایک ٹولے کو قانون کی حکمرانی سے فرار کے ذریعے خوف و دہشت کا راج قائم کرنے کی اجازت دینے کیلئےنہیں اٹھایا تھا۔

متعلقہ خبریں