اہم خبریں

یوم پاکستان ، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی ، پاک فضائیہ نے سکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے

لاہور(نیوز ڈیسک) یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی ، پاک فضائیہ نے رینجرز جوانوں کی جگہ سکیورٹی کے فرائض سنبھال لئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے تازہ دم دستے نے سیکیورٹی کے فرائض سنبھال لیے ، مزار اقبال پر سلامی کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی یو م پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں