اہم خبریں

محکمہ سیاحت پنجاب نے18ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کاشیڈول جاری کر دیا

لاہور ( نیوز ڈیسک) محکمہ سیاحت پنجاب نے18ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ریلی 6سے12فروری 2023کو چولستان صحرا میں قلعہ دراوڑ میں منعقد ہو گی۔یہ بات مہمان خصوصی نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں بتائی۔ریلی کا روٹ فائنل کر لیا گیا ہے اس مرتبہ ریلی کا فاصلہ تقریباً500کلو میٹر پر محیط ہو گا اور 100سے زیادہ تجربہ کار پروفیشنل ڈرائیورز ریلی میں اپنی مہارت آزمائیں گے۔ریلی کی نو گیٹگریز ہوں گی جن میں سے آٹھ سٹاک،پریپیڈ گاڑیوں کی جبکہ نویں گیٹگری خواتین کی ہو گی۔ریلی کی کل انعامی رقم تقریباً 50لاکھ روپے سے زیادہ ہو گی جو کہ نو گیٹگری میں جیتنے والوں میں تقسیم ہو گی۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی 2005میں پہلی دفعہ شروع کی گئی تھی جس کا بنیادی مقصد قلعہ دراوڑ اور چولستان کے رہن سہن کو سیاحوں کی نظروں میں نہ صرف اجاگر کرناتھا بلکہ جنوبی پنجاب کو موسم سرما کے ریزارٹ کے طور پر سیاحوں میں متعارف بھی کروانا تھا۔

متعلقہ خبریں