اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ راناثناللہ نے کہاہے کہ عدالت نے پرویزالٰہی کو پابندکیا ہےکہ کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے،11جنوری سے عدالت دونوں فریقوں کو سن کر فیصلہ کرے گی، لاہورکورٹ نے چودھری پرویزالٰہی کو عبوری ریلیف دیا،گورنرکا نوٹیفکیشن کالعدم نہیں کیا بلکہ معطل کیا گیاہے،11جنوری سے دونوں فریقوں کو سن کر فیصلہ دیا جائے گا،اعتماد کا ووٹ لیناپڑے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم یہی کہتے ہیں کہ آپ اعتماد کا ووٹ لیں پھر مرضی ہے اسمبلی توڑیں یارہنے دیں ہمیں اعتراض نہیں ۔ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ اسلام آباد کے بلدیاتی ادارے 2020میں ختم ہوئے ،الیکشن کیوں نہیں کرائے گئے؟