اہم خبریں

ترقی کے دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ، وزیر اعظم شہبازشریف نے 1650 میگاواٹ کے 2بجلی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

تھر پارکر(نیو ز ڈیسک)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ دہائیوں کی محنت کے بدولت آج تھر کے ریتیلے میدان میں ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، تھر کا کوئلہ ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑے گی،ان کو شکست فاش ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تھر پارکر میں 1320 میگا واٹ شنگھائی الیکٹرک تھر کا افتتاح کردیا ۔وزیراعظم شہبا زشریف آج ایک روزہ دورے پر تھر پارکر پہنچے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزراء چوہدری سالک حسین ، احسن اقبال، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چینی ناظم الامور پانگ چن شوئی اور سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے تھر پارکر میں 1320 میگا واٹ شنگھائی الیکٹرک تھر اور 330 میگا واٹ تھل نواتھر منصوبوں کا افتتاح کیا۔تھر کے کوئلے سے چلنے والے ان منصوبوں سے سالانہ 11 اعشاریہ 24 ارب کم لاگت بجلی یونٹ پیدا ہوں گے، ان منصوبوں سے تھر کے کوئلے سے بجلی کی موجودہ پیداوار بڑھ کر 3300 میگا واٹ ہوجائے گی جبکہ منصوبوں کو 3 اعشاریہ 53 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری سے تعمیر کیا گیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر ان منصوبوں کی تکمیل کو اولین ترجیح بنایا گیا ہے۔ تھرپارکر میں شنگھائی الیکٹرک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک خوشی کا دن ہے کہ آج ہم سب نے مل کر تھر کے اس صحرا میں 330 میگاواٹ ایک منصوبہ ’تھل نووا‘، 1330 میگاواٹ کا ایک اور منصوبے اور کوئلہ نکالنے کے ایک منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک کا سورج یہاں پر پوری آب وتاب سے چمک رہا ہے، چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں تمام تر مشکلات کے باوجوو چین ہماری مدد کررہا ہے، وزیراعظم سی پیک کے اگلے فیز کیلئے چینی قیادت سے بات کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ سی پیک کو پوری طرح سے آگے چلائیں۔ان کاکہنا تھا کہ ہماری گورنمنٹ سی پیک کو پوری طرح سے ترقی کا حصہ سمجھتی ہے، ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

متعلقہ خبریں