اہم خبریں

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

کراچی (نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 44ویں برسی تقریب منسوخ کردی۔پارٹی ذرائع کے مطابق ۔رمضان کی آمد کے باعث ملکی سطح پر ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب ملتوی کی گئی۔واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر نثار کھوڑو نے بتایا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ہو گی۔نثار کھوڑو نے کہا تھا کہ رمضان کی وجہ سے برسی کا پروگرام رات میں ہو گا۔

متعلقہ خبریں