اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آج ڈمی پارلیمان کے اجلاس میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھ جائے،صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہو گی،سپریم کورٹ پر دباؤ کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔
