اہم خبریں

امریکی ایجنٹ زلمے خلیل زاد تم عمران خان کیلئے مرے جا رہے ہو، اس کی وجہ سمجھ آتی ہے ، طلال چوہدری کا ردعمل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما ء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان تم کہتے تھے کہ امریکا تمہارے خلاف ہے، مگر امریکی ایجنٹ تمہاری محبت میں مرے جا رہے ہیں۔ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کے رہنما ء طلال چوہدری نے سوشل میڈیا پر امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کو ان کے عمران خان سے متعلق بیان پر جواب دیا ہے۔اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد تم عمران خان کے لیے مرے جا رہے ہو، اس کی وجہ سمجھ آتی ہے، عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے، انہوں نے قانون و آئین سے بغاوت کر دی ہے،عمران خان پاکستان کی فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں