اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی

لاہور (اے بی این نیوز    )پاکستان تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست دے دی ہے۔صدر پی ٹی آئی لاہور نے کہا کہ اُن کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات آج شام کو ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کےلیے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے، اس معاملے پر کل سماعت ہوگی۔

متعلقہ خبریں