لاہور ( اے بی این نیوز )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ایف آئی اے نوٹس میں پرویز الہٰی کے صاحبزادے کو 3 روز کے اندر ملکی اور غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ راسخ الہٰی کے 3 اکاؤنٹس میں 1 ارب 10 کروڑ روپے آئے اور نکالے گئے۔ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا کہ اینٹی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ راسخ الہٰی بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے۔
