لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچتے ہی اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون جانے کی بجائے چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچتے ہی اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون جانے کی بجائے چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، وزیراعظم شہباز شریف اور چودھری شجاعت حسین میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال خصوصا صوبہ پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین اورشافع حسین بھی موجود تھے۔