تر بیلا،شمالی وزیرستان ( نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شمالی وزیرستان اور تربیلا میں ایس ایس جی ہیڈکوارٹرکا دورہ،آرمی چیف نےمیرانشاہ میں یادگار شہدا پر حاضری دی ، یادگارشہداپر پھول چڑھائےاورفاتحہ خوانی کی،آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈرز نے علاقے کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا،جنرل عاصم منیر نے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاورنے استقبال کیا،آرمی چیف نے افسروں وجوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا،آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج بارڈر سیکیورٹی بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کیلئے دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے،سماجی واقتصادی ترقی سے دیرپا امن یقینی بنایا جا سکتا ہے۔