لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے پرویز الہٰی کی جانب سے عدالت کو دی گئی انڈرٹیکنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس انڈرٹیکنگ سے مطمئن نہیں ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے عدالت کا احترام کرتے ہوئے انڈر ٹیکنگ دی ہے۔ ہم انڈرٹیکنگ سے متفق نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے حکمراں اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے خوف میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔حماد اظہر نے کہا کہ قوم انتخابات کی طرف جانا چاہتی ہے انڈرٹیکنگ سے اسے نہیں روکا جا سکتا۔