لاہور( آئی این پی) کمشنر لاہور ڈویژن محمد عامر جان کی زیرصدارت اہم اجلاس میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش، کرسمس ڈے اور نیوایئر پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں تمام اضلاح کے ڈی سیز نے ویڈیو لنک کے ذر یعے شرکت کی ۔اس کے علاوہ سی او ایم سی ایل، ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نیو ایئر نائٹ پر شہر میں ون ویلنگ اور کسی بھی قسم کے قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہو گا۔کر سمس ڈے پر لاہور انتظامیہ اور دیگر ادارے مسیحی برادی کی تقریبات کیلئے انتظامات مکمل کریں۔شہر میں ٹریفک روانی کو برقرار رکھا جائے۔ سیف سیٹز کے کمیروں کی مدد سے سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا جائے گا۔ شہر میں صفائی سمیت میونسپل انتظامات اعلی سطحی ہونے چاہئیں۔ محمد عامر جان نے کہا کہ قائد اعظم نے آزادی کی تڑپ پیدا کی۔ ان تھک محنت کے بعد پاکستان جیسا عظیم وطن حاصل کیا، اساتذہ سکولز اور کالجز میں قائد اعظم کی جدوجہد پر بچوں کو لیکچرز دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مسیحی عبادت گاہوں اور گرجا گھروں کی صفائی ستھرائی کو ایل ڈبلیو ایم سی یقینی بنائے۔ کرسمس ڈے کے موقع پر لاہور انتظامیہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں مکمل طور پر شریک ہے۔ پی ایچ اے کرسمس ڈے پر پارکس کی صفائی کا بہترین انتظام کرے۔تمام جھولے چیک کرے۔