لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی آئینی اور قانونی طور پر چھٹی ہوئی ہے، پرویز الہٰی اب گھر بیٹھ کر مونس الہٰی کو کہیں وہ انہیں سی ایم کہے۔وزیر اعلیٰ اب ن لیگ بنائے گی اور حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ ہوں گے، پرویز الہٰی اب آئینی اور قانونی طور پر وزیر اعلیٰ نہیں رہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر پرویز الہٰی کے پاس بندے پورے ہوتے تو وہ اعتماد کا ووٹ لے لیتے۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اب ن لیگ بنائے گی اور حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ ہوں گے، پرویز الہٰی اب آئینی اور قانونی طور پر وزیر اعلیٰ نہیں رہے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا صدر بھی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہہ سکتا ہے؟ جس کے جواب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ کل کے بجائے آج ہی اپنا شوق پورا کر لیں۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسوقت لاہور میں ’’فوگ‘‘گجرات میں ’’سوگ ‘‘اورزمان پارک میں ’’روگ ‘‘ہے۔