اہم خبریں

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی عمران خان کے قافلے میں شامل ، راولپنڈی پولیس نے روک لیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعلٰی گلگت بلتستان ڈاکٹر خالد خورشید بھی سرکاری پروٹوکول میں عمران خان کے قافلے میں شامل ہو گئے، راولپنڈی پولیس نے سی ایم گلگت بلتستان کے سرکاری پروٹوکول کوروک لیا۔میڈیا رپورٹسکے مطابق راولپنڈی پولیس صرف عمران خان کے ذاتی پروٹوکول کو آگے جانے دے رہی ہے ،وزیراعلیٰ گلگت سٹاف کے پولیس سے تمام کارکنوں کو آگے لیجانے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔دوسری جانب جوڈیشل کمپلیکس کے اندر سیکیورٹی اہلکاروں نے پوزیشنز سنبھال لیں ،سیکیورٹی اہلکاروں میں ایف سی ، پولیس اور رینجرز شامل ہیں،عمران خان کے سیکیورٹی سٹاف کی ایس ایس پی آپریشنز سے ملاقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں