Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اپوزیشن ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے، انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے، انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کرائی جائے لیکن اپوزیشن اس سے بھاگ رہی ہے، اپوزیشن ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے، یہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ کون ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے اور کون ملک کو مشکل صورتحال سے نکال رہا ہے۔