اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنماسینیٹر شبلی فرازنے کہاہے کہ خیبرپختونخوا سے شروع ہونے والی دہشتگردی اسلام آباد تک پہنچ گئی ہے،ملک کو پچھلے 8ماہ سے عدم استحکام کاشکار کیاجارہا ہے،عوام دیکھ رہے ہیں کہ یہ ملک کیساتھ کیا کررہے ہیں؟حکومت سے بیک ڈور مذاکرات ہوتے رہے ہیں،آئین کی پاسدار نہیں ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شبلی فرازنے کہاکہ ہماری چلتی حکومت کو ہٹایاگیا کیونکہ پی ڈی ایم حکومت میں اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے آئی ہے،جنہوں نے ملک کو تباہ کیا اور یہاں تک لے کرآئے انہیں ایکسپوز کریں گے،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اتحاد کو پتہ ہے کہ الیکشن میں جائیں گے تو شکست کاسامنا کرنا پڑے گا،انہوں نے کہاکہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد حل فوری صاف شفاف انتخابات ہیں،ملک کے سب سے بڑے صوبے میں باربار سیاسی تجربے کیے جارہے ہیں۔