لاہور( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے پنجاب کے دو حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔مریم نواز نے پہلے حلقہ پی پی 173 لاہور سے کاغذات نامزدگی ایڈووکیٹ محمد اسماعیل کے ذریعے جمع کروائے، ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد انصاری نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔دوسری جانب مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔
