لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ن لیگ نے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ہے۔ جمعہ کو مسلم لیگ(ن) کے رہنماء خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ پرویز الہی پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اس لیے وزیراعلی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی گئی ہے، اسیپکر اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی۔