ریحام خان نے تیسری شادی کا اعلان کردیا،تصویر بھی منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا ہے۔ریحام خان کی جانب سے شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان کے فالورز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم ابھی یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس سے شادی کی ہے۔ریحام خان کی یہ تیسری شادی ہے، تاہم اس سے قبل ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔انہوں نے پہلی شادی 1993 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی ان کے پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں، دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی، مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔