پشاور(نیوز ڈیسک)مسیحی برادری پچیس دسمبر کو کرسمس کے تہواراپنے مذہبی جوش کے ساتھ منائینگے کرسمس کے لئے دہشت گردی کے خطرات کے باعث سکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی کرسمس کے باعث حساس اور حساس ترین چرچز پر پولیس اور ایف سی کی نفری کی تعیناتی کردی گئی ہے مسیحی برادری نے کرسمس کے تہوار کے نزدیک آنے کے بعد خریداری بھی تیز کردی ہے او ر رات گئے تک مختلف مقامات پر خریداری جاری رکھی ہے ۔ کرسمس پچیس دسمبر کو منایا جائے گا کرسمس کے لئے حساس گرجا گھروں میں مڈ نائٹ سروسز کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات رہیگی مسیحی برادری کی رہائش گاہوں کے لئے بھی سیکورٹی کے موثر انتظامات کردیئے گئے ہیں ۔ دہشت گردی کے شدید ترین خطرات کے باعث چرچز کے لئے فل پروف سیکورٹی انتظامات کردیئے گئے۔