کراچی(نیوز ڈیسک) دھند سے متاثرہ پروازوں کے مسافروں کی سہولت کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ فورس ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر تعینات ہو گی،ترجمان سی اے اے کے مطابق کے بڑے ہوائی اڈوں کے ائرپورٹ مینیجر ٹاسک فورس کے سربراہ ہونگے، ٹاسک فورسز اپنے اپنے ائرپورٹس پر فرائض سر انجام دیں گی اور متاثرہ فلائیٹس کے مسافروں کو ہر ممکن سہولت پہنچائے گی۔ترجمان کے مطابق ائرلائنز، اے ایس ایف، ایف آئی اے کے زریعے مسافروں کے ائرپورٹ پر معاملات کو جلد از جلد نمٹانا،ہوائی اڈوں پرمتعین ٹریفک پولیس کے ساتھ باہمی رابطوں کے ذریعے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کارپارک اورلین ٹو میں رش نہ بڑھے۔