اسلام آباد (اے بی این نیوز)قدرتی آفات ہوں یا ناگہانی حادثات، جب بھی قوم کو ضرورت پڑی مسلح افواج میدان عمل میں سب سے پہلے موجود ہوتی ہیں پاک فوج کی جانب سے برف سے ڈھکے برزل پاس کو کھولنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہےبرزل پاس گلگت سے 178 کلومیٹر دور واقع ہےیہ پاک آرمی اور عوام دونوں کیلئے اہم چوک پوائنٹ ہےاس جگہ کی اونچائی سطح سمندر سے 13808 فٹ ہےجو اکتوبر سے اپریل تک برف سے ڈھکا رہتا ہےاس علاقے کے تقریباً 61 گاؤں اور 15 ہزار افراد پر مشتمل آبادی کے لیے صرف یہی راستہ میسر ہےبرزل پاس سے ہر سال 50سے 60 ہزار گاڑیوں کا گزر ہو تا ہےاس سال یہ پاس جنوری اور فروری کے لیے بند ہوا تھاپاک فوج کی جانب سے برف سے ڈھکے برزل پاس کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے اس پاس کو کھولنے کیلئے دن رات انتھک محنت کی ۔پاک فوج کے جوانوں نے 30- ڈگری سینٹی گریڈ کے سرد موسم میں بھی اپنا کام بخوبی سرانجام دیا اس احسن اقدام کے باعث علاقہ مکینوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا پاکستان آرمی کی یہ کاوش سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
