لاہور(نیوز ڈیسک)ترجمان پنجاب حکومت ووزیراعلیٰ پنجاب مسرت جمشیدچیمہ نے کہاہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کافیصلہ ہم نے خود لینا ہے،جمعرات کوترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملک کی معاشی صورتحال خراب ہے،ہماری تحریک قانون کی بالادستی کیلئےہے، ملک چلانے والے سب چور ارب پتی ہو گئے،ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو گیا، شریف خاندان کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپوں کی ٹی ٹیز آتی رہیں، عدالت کے پوچھنے پر جواب میں یہی کہتے رہے کہ ہمیں نہیں معلوم پیسے کہاں سے آرہے تھے۔انہوںنے کہا صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان کی رقوم وفاق نے ضبط کرلیں، رجیم چینج سےجب عمران خان کو ہٹایا گیا اس وقت خزانے میں 22 ارب ڈالر تھے، اب 7 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے وہ بھی دوست ممالک کے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سفارت خانوں کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں جبکہ بلاول کے دوروں پہ 2 ارب خرچ ہوچکے، پاکستانی روپیہ ایشیا کی بد ترین کرنسی بن چکا ہے، ایک ایٹمی ملک کی اس حالت کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہے۔انہوں نے کہاکہ پرویزالٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کرکے عمران خان کو دیدی ہے۔