حیدرآ باد (نیوزڈیسک)نیوٹریشن انٹرنیشنل نیشنل فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام کے تحت حیدرآباد میں محکمہ خوراک سندھ اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے عملے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہواا ورکشاپ میں عملے کو غذائی قلت پر قابو پانے کے حوالے سے آگاہی دی گئی ،حیدرآباد کے نجی ہوٹل میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں نیشنل فوڈ فورٹیفیکیشن اور نیوٹریشن انٹرنیشنل سے جڑے ماہرین نے محکمہ خوراک سندھ کے عملے و افسران کو غذائی قلت پر قابو پانے اور گندم سمیت دیگر اجناس میں موجود پارٹیکلز کے حوالے سے فوڈ فورٹیفیکیشن کے پروگرام کی آگاہی دی, ماہرین نے کہا کہ انسانی جسم کی غذائی کمی کو پورا کرنے کیلئے آئرن، زنگ, فولک ایسڈ اور دیگر وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے جس کیلیے فورٹیفائیڈ فوڈ استعمال کرنا چاہیے, ماہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ نسل جس طرح وٹامنز کی کمی میں مبتلا ہے تو ہماری نئی آنے والی نسل اس سے زیادہ کمزوری میں مبتلا ہوگیتربیتی ورکشاپ میں سندھ فوڈ اتھارٹی اور محکمہ خوراک سندھ کے عملے کو گندم میں فورٹیفیکیشن کے عمل کی بھی آگاہی دی گئی, عملے کو بتایا گیا کہ گندم کا آٹا اور کھانا پکانے کا تیل اور گھی اہم غذائیں ہیں جو کہ متعدد مائیکرو نیوٹرینٹس کے ساتھ مضبوطی کے لیے مثالی غذائیں ہیں، جو کہ خواتین، لڑکیوں اور بچوں کو غیر متناسب طور پر متاثر کرنے والی عام غذائیت کی کمی کو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں, تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو محکمہ خوراک سندھ کے افسران نے بھی خوش آئند قرار دیافوڈ فورٹیفیکیشن صارفین کو کھانے کی عادات یا خریداری کے انداز کو تبدیل کرنے کی ضرورت کے بغیر غذائی فوائد فراہم کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرین خوراک فورٹیفیکشن فوڈ کے استعمال پر زور دیتے ہیں
