لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے کالجز میں بھی سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ سرکاری و نجی کالجز 24 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری و نجی کالجز 24 سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نجی و سرکاری کالجز میں کلاسز کا دوبارہ آغاز 2 جنوری 2023ء سے ہوگا، جامعات اپنے شیڈول کے مطابق کلاسز جاری رکھ سکتی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایس فورتھ ایئر ڈگری پروگرام معمول کے مطابق جاری رہے گا اور امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔