اہم خبریں

پنجاب میں انسداد پولیو مہم 13 مارچ سے شروع ہوگی، 90 ہزار موبائل ٹیمیں خدمات انجام دیں گی

لاہور(نیوز ڈسک)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم سات روز جاری رہے گی جبکہ بہاولپور بھکر، ڈی جی خان، لیہ، میانوالی، ملتان، راجن پور، رحیم یار خان، شیخوپورہ، سیالکوٹ میں پانچ روز جاری رہے گی۔ پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 13 لاکھ 50ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا کہ تیسری سپلیمنٹری انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کی 90 ہزار موبائل ٹیمیں خدمات انجام دیں گی۔

متعلقہ خبریں