اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ادارہ شماریات کے ترجمان نے کہا کہ خود شماری کے تحت 5 لاکھ خاندان رجسٹرڈ ہوئے، ان افراد کا ڈیٹا عملے کے ٹیبلٹ میں منتقل ہوگا جس کے بعد اب افراد کی تصدیق عملہ کرے گا۔ادارہ شماریات کے ترجمان کے مطابق خود شماری کے تحت تقریباً 5 لاکھ خاندان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، خود شماری کا ڈیٹا مردم شماری کے متعلقہ عملے کے ٹیبلٹ میں منتقل کیا جائے گا، خود شماری کرنے والوں کی تصدیق مردم شماری کا عملہ کرے گا۔
