لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے شافع حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کو صدارت سے ہٹانے کی کامل علی آغا نے گھٹیا بات کی۔ اپنے بیان میں شافع حسین نے کہا کہ کامل علی آغا نے خود بات کی یا پیچھے سے ہدایت تھی۔ شافع حسین نے کہا کہ پارٹی کی مخالفت کے باوجود چوہدری شجاعت نے کامل آغا کو سینیٹر بنوایا۔رہنما ق لیگ نے کہا کہ کامل علی آغا کو سینیٹر بنوانے کیلئے پیپلز پارٹی سے ووٹ لیے۔