اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی آکر کردار ادا کرنے کی دعوت دیدی،انہوں نے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں آکر کردار ادا کرے، شاہ محمود قریشی نے کہا ہم اکھٹے آنا چاہتے ہیں، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اکھٹے ہوکر آنے سے ایک دوسرے پر پریشر ہوگا،استعفے کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش ہونا ہوتاہے،استعفوں کی تصدیق کیلیے پھر ارکان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،ارکان مجھے مطمئن کریں کہ ان پر کوئی دباو نہیں نیز اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ترمیمی بل 2022منظور کر لیا گیا۔