لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وزیر پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کا حکم ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔راجہ بشارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ دو دنوں سے سوائے جگتوں کے کچھ نہیں کر رہے تھے، پاکستان کا آئین سب سے مقدم ہے، ہم تمام اقدامات آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کر رہے ہیں۔وزیر پارلیمانی امور نے مطالبہ کیا کہ وفاق آئینی شقوں پر لفظی گولہ باری کرنے والوں کے خلاف نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد فوری منصفانہ انتخابات ہیں، عمران خان اپنی سیاست سے زیادہ ملک بچانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔