اہم خبریں

سرکاری ہسپتالوں کو بلڈ فروخت کرنیوالا بلڈ بینک کاملازم گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب پولیس نے سرکاری ہسپتالوں میں بلڈ فروخت کرنیوالے بلڈ بینک کے ملازم کو حراست میں لے لیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی شکایت پر سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کرکے بلڈ بینک ملازم غلام مرتضی کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم ہزار روپے کے عوض بلڈ فروخت کرتا تھا۔بلڈ کی فروخت میں اسپتال کا ملازم عدیل بھی ملوث تھا۔

متعلقہ خبریں