لاہور(نیوزڈیسک)رہنما مسلم لیگ ق کامل علی آغا کوپارٹی کی بنیادی رکنیت سے برخاست کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس بھیجا گیا،شوکازنوٹس میں کہاگیاکہ آپ نے پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس سے پارٹی کو نقصان پہنچا،آپ نے جان بوجھ کر پارٹی صدرچودھری شجاعت کی عزت اور مرتبے کو نقصان پہنچایا،خط میں کہاگیاکہ غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے قرارداد منظور کروا کر پارٹی کے آئین سے تجاوز کیاجس پرآپ کو نہ صرف پارٹی کے عہدے بلکہ پارٹی کی رکنیت سے بھی برخاست کیا جاتا ہے،