اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے بھی گورنر پنجاب کو وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے فی الحال روک دیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر کو لیگل ٹیم سے مزید مشورہ کرنے کی ہدایات کر دیں۔گورنر ہاؤس میں جاری اجلاس میں اہم پیش رفت ہو ئی ہے وفاقی وزارت قانون سمیت لیگل ٹیم نے گورنر کو وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی تجویز دیدی۔لیگل ٹیم نے تجویز دی کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار نہیں کیا تو کیسے ڈی نوٹیفائی کرسکتے ہیں۔