کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کابینہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا،ملٹری گریڈ کے اسلحے کی خریداری کے لیے فنڈز کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس کو سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحے کی ضرورت ہے۔ ملٹری گریڈ کے اسلحے کی خریداری کے لیے2 اعشاریہ 7 بلین روپے کی ضرورت ہے۔کابینہ نے فنڈز منظور کر کے اسلحہ خریدنے کی بھی منظوری دے دی۔
