لاہور(نیوز ڈیسک )سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ جاری سیشن کے دوران گورنر کیسے اجلاس طلب کر سکتے ہیں؟آئین میں درج ہے جو اجلاس گورنر بلائیں گے اسے ملتوی بھی گورنر ہی کریں گے اور جو اجلاس اسپیکر بلوائیں گے وہ بھی اسپیکر ہی ملتوی کریں گے،گورنر پنجاب کو بتاؤں گا کہ مجھے 209 اے اور 235 کے تحت اختیارات حاصل ہیں،میں ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، اس عمارت کی عزت کا ہم نے خیال کرنا ہے،209اے کے تحت اسپیکر کی رولنگ چیلنج کی ہی نہیں جا سکتی، ہم نے آرٹیکل 209 کی بات ہی نہیں کی جبکہ گورنر پنجاب نے آرٹیکل 209 کی بات کی ہے، آج گورنر کو ایک اور خط بھیج رہا ہوں۔