اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا کہانی سنو جو اب مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ، یوٹیوب پر اب تک 13 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے،کئی گلوکار اس گانے کو گا چکے ہیں، لیکن اب سوشل میڈیا پر مشہور ایک اور موسیقار و گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی اس گانے پر طبع آزمائی کی ہے اور اس گانے کا اپنا ورژن پیش کیا ہے جو لوگوں میں کافی مشہور ہو رہا ہے واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ 8 کا اپنا ترانہ بھی جاری کیا تھا جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔
