کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کا کورونا فنڈاب سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خرچ ہوگا، کابینہ نے منظوری دیدی۔سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دیتے ہوئے بقیہ رقم سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر پرخرچ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کورونا فنڈز کی بقیہ رقم سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر پر خرچ کرنے کی منظوری دی۔بریفنگ کے دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3699 ملین روپے رقم آئی،جو مودہ خرچ کے باوجود اکاؤنٹ میں 35 ملین روپے سے زائد رقم موجود ہیں۔
