اہم خبریں

پی ٹی آئی کے وفدکی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات ،نگراں پنجاب حکومت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد چیف الیکشن کمشنر کے پاس پہنچ گیا ، نگراں پنجاب حکومت سے متعلق خدشات،انتخابی مہم نہ چلانے دینے اور خیبرپختونخوا میں انتخابی تاریخوں کا اعلان نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔تحریک انصاف کے وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی کر رہے ہیں اور اس وفد میں اسد عمر اور ملیکہ بخاری بھی شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی نے نگراں پنجاب حکومت سے متعلق اپنے خدشات رکھے ۔تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو بتایا گیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے باوجود پنجاب میں انتخابی مہم نہیں کرنے دی جارہی، گزشتہ روز پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پرتشدد کیا۔ پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی کہ الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کو غیرآئینی اور غیرقانونی اقدامات سے روکے۔چیف الیکشن کمشنر سے خیبرپختون خوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں