اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میرے اوپر لاہور میں پرچہ ہوگیا، دودن سےاسلام آباد میں ہوں۔ آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ اسلام آباد میں عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پٹیشن کی سماعت آج ہوگی حالت یہ ہے کہ مجھ پرلاہورمیں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کا پرچہ کٹ گیا ہے،اندازہ لگائیں کیسے کیسے لوگ محسن نقوی نے لاہور میں لگائے ہیں۔
