اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں امن وامان سمیت سیاسی صورتحال پر بات کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور تحریک انصاف کی احتجاجی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں حج پالیسی 2023 پیش کی جائے گی۔
